بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ﴿۱﴾

بنام خدا، مہربان و شفیق

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ۙ﴿۲﴾

ثنائے کامل اللہ کے لیے مخصوص ہے۔ جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۳﴾

جو بڑا مہربان نہایت شفیق ہے۔

مٰلِکِ یَوۡمِ الدِّیۡنِ ؕ﴿۴﴾

جو روز جزا کا مالک ہے۔

اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ ؕ﴿۵﴾

ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں۔

اِہۡدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ۙ﴿۶﴾

تو ہمیں سیدھے راستے پر گام زن رکھ۔

صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ ۬ ۙ غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا الضَّآلِّیۡنَ ٪﴿۷﴾

ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا ہے، جن پر غضب نازل نہیں ہوا، اور جو گم راہ نہیں ہیں۔