مولانا سید تلمیذ حسنین رضوی

پچھلے بیس سالوں سے شمالی امریکا میں مقیم مولانا سید تلمیذ  حسنین رضوی نیو جرسی اور تمام شمالی امریکا کی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ مولانا کا تعلق ایک مذھبی گھرانے سے ہے جو ایک طویل عرصے سے دین کی خدمت میں مصروف ہے۔ آپ کے والد جناب حجۃ الاسلام مولانا سید اظہار الحسنین صاحب  جو انڈیا سے ہجرت کرکے آئے تھے ایک با عمل اور جلیل القدر عالم دین گزرے ہیں جنھوں نے اپنی تمام زندگی دین کی خدمت میں صرف کردی، دوسری طرف اظہار صاحب کے بڑے بھائی مولانا حامد حسین عشروی جو کے ہندوستان کی ایک نمایاں شخصیتوں میں سے تھےساری زندگی دین اھل بیت (ع) کی ترویج کرتے رہے۔

مولانا تلمیذ حسنین صاحب نے اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور دینی تعلیم کےحصول کے لئے پاکستان، نجف اور ایران کے بزرگ علماء سے فیض حاصل کیا۔ آپ کے چھوٹے بھائی بھی کافی عرصے سے پاکستان میں دینی خدمتوں میں پیش پیش ہیں۔ اور حال ہی میں آپ کے صاحبزادے سید رضوان ارسلان رضوی بھی ایران سے فارغ التحصیل ہو کر خاندان کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دین آل محمد (ص) کی ترویج مصروف کار ہیں۔